لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واقعے کو ’’ڈرامہ بازی‘‘ قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی خود جاکر پولیس وین میں بیٹھ گئے جبکہ پولیس اہلکار انہیں اترنے کا کہتے رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ’’فرمائشی اور سستی ایکٹنگ‘‘ کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو مشکلات میں ڈالا گیا اور یوٹیوبرز اور گارڈز سے خطاب کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔‘‘