مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں سماجی کارکن فیاض شر نے نیب کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد اہم شواہد اور دستاویزی ریکارڈ جمع کرا دیا۔

فیاض شر کے مطابق نیب کو پرانی عمارت کا سامان مبینہ طور پر چوری کرکے فروخت کرنے، اسمارٹ لائبریری کے فنڈز میں مبینہ غبن اور کولڈ اسٹوریج منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ثبوت فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں جمع کرائی گئی درخواستوں سے متعلق ریکارڈ بھی نیب حکام کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور معاملے میں قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ الزامات پر نیب یا نامزد افراد کا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ الزامات کی حتمی حیثیت تحقیقات اور قانونی کارروائی کے بعد واضح ہوگی۔