کراچی: بارڈر ہیلتھ سروسز نے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کی آخری تاریخ میں 25 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل 14 ستمبر کے بعد نادرا سے مربوط ویکسینیشن ثبوت کے بغیر بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئی مہلت سے عمرہ زائرین سمیت بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنے کے لیے اضافی وقت مل گیا ہے۔ متعلقہ ہدایات کے مطابق یہ شرط پولیو، میننجائٹس، زرد بخار اور انفلوئنزا کی ویکسینیشن پر لاگو ہوتی ہے۔




