کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت تقسیم نہیں ہوسکتا، تاہم صوبے تقسیم ہوں گے اور نئے صوبوں کے قیام کی بات صرف کراچی تک محدود نہیں رہے گی۔

کراچی میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ہی نہیں بلکہ لاہور کے لوگ بھی نئے صوبے کی بات کرتے ہیں، ہم پشاور، ملتان اور لاڑکانہ جائیں گے تو وہاں بھی نئے صوبوں کی بات کریں گے۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم کو غداری قرار دینے والے خود سب سے بڑے غدار ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ اسمبلی میں سندھودیش کے خلاف قرارداد پیش نہیں کرنے دی گئی۔