جیکب آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے فریال تالپور کی سربراہی میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے کہ اب گارڈز کھلے عام اسلحہ لے کر نہیں گھوم سکیں گے۔
میر اعجاز حسین جکھرانی کے مطابق اس فیصلے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انہوں نے جیکب آباد میں ہونے والی کارروائی سے متعلق کہا کہ ان کے خیال میں یہ کارروائی بھی انہی ہدایات کے تحت کی گئی ہوگی۔ انہوں نے کسی کی گرفتاری کرانے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "میں کسی کو کیوں گرفتار کراؤں گا؟"




