کراچی: منگھو پیر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان روشم کے اہل خانہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ اہل خانہ نے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج ختم نہ کرنے اور روشم کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقتول کے والد کے مطابق گزشتہ رات ایڈیشنل آئی جی ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جنہیں واضح کردیا گیا کہ جب تک قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، روشم کی تدفین نہیں کی جائے گی اور دھرنا جاری رہے گا۔
روشم کے والد نے پولیس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو چھ روز گزر چکے ہیں، تاہم پولیس اب تک قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔




