لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، جہاں ان کی نواز شریف کے ہمراہ منفرد انداز میں آمد توجہ کا مرکز بن گئی۔

تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں وزیراعظم شہباز شریف کو خود گاڑی چلاتے دیکھا گیا، جبکہ نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں ماہ نور صفدر کو دلہن کے روپ میں تیار دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں شریف خاندان کے افراد اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی زیرِ گردش ہیں۔