لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورۂ لندن پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے تمام اخراجات وزیراعلیٰ خود برداشت کریں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز بیرونِ ملک روانگی سے قبل ہی واضح ہدایت دے چکی تھیں کہ دورے کے تمام مالی اخراجات وہ خود ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری نظام میں مالی معاملات قانونی ضوابط اور طریقۂ کار کے مطابق مکمل کیے جاتے ہیں۔ دورہ مکمل ہونے کے بعد سرکاری اخراجات کا تخمینہ لگایا جاتا ہے، جس کے بعد چالان کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کے دورے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حقائق سامنے آنے کا انتظار کیا جائے، پروپیگنڈا کرنے والے ایک بار پھر شرمندگی کے لیے تیار رہیں۔




