کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ کراچی میں 13 سے 16 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے باعث سیکٹر ایف 10 میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ اسپورٹس کمپلیکس میں میوزیکل کنسرٹ کے لیے لگایا گیا اسٹیج بھی گر گیا۔ راولپنڈی میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جبکہ پشاور، اٹک اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔