کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری نوکریوں کی خرید و فروخت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سینئر افسران سے حلف لیا ہے کہ صوبے میں کوئی نوکری فروخت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے دوٹوک کہا کہ اگر نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہوئی تو ذمہ دار خواہ سیکرٹری ہو یا وزیر، کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے دوران بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔