کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ بدترین کرپشن کی مثال ہے، اسی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، صوبے کے اداروں پر وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ حاوی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ انتظامی یونٹس ہونے چاہییں اور اس کا طریقہ آئین میں موجود ہے، تاہم نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو پی ایف سی ایوارڈ دینا اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہیے، سندھ میں احساسِ محرومی بہت زیادہ ہے اور لوگ اختیارات چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم کے مطابق کراچی کو نہ مناسب سڑکیں مل رہی ہیں اور نہ پانی، اگر انتظامی معاملات میں بندر بانٹ کی گئی تو کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ بھی اٹھ سکتا ہے۔