اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دورۂ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔
ایوانِ صدر کے حکام کے مطابق صدر مملکت کو گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا، تاہم برطانیہ میں ائر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث ان کی واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔
لندن سے روانگی سے قبل طبیعت سے متعلق سوال پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا ہے۔
دورۂ برطانیہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت سے ملاقات کی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں ان سے ملاقات کی۔




