راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس لائرز کلب کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ایڈووکیٹ ثنا اللہ کے نام سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گاڑی رات سے پارکنگ میں کھڑی تھی۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ لاش کے منہ سے جھاگ بہہ رہی تھی جبکہ کپڑوں پر خون کے نشانات بھی موجود تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کے مطابق موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی