کراچی ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت وہ وفاقی وزرا بیانات دے رہے ہیں جو ان کے بقول ’’فارم 47 کی پیداوار‘‘ ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا، ’’آپ پہلے عوام میں جائیں، منتخب ہوکر آئیں، پھر بات کریں۔ آپ لوگ خیراتی مینڈیٹ پر بیٹھ کر عوام کے فیصلے نہیں کرسکتے۔‘‘