پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے ملازمین کے لیے تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن سے متعلق اہم مراعات کی منظوری دے دی ہے، جن کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس منظور کیا گیا ہے، جو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر دیا جائے گا، جبکہ ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
معذور پیسکو ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ریٹائرڈ پیسکو ملازمین کو بھی ریلیف دیتے ہوئے پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ مراعات کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔




