یومِ دفاع و یومِ شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحد قوم کے عزم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ 6 ستمبر کا جذبہ آپریشن بنیان مرصوص میں ایک بار پھر نمایاں ہوا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ایسا جواب دیا جسے نسلیں یاد رکھیں گی۔ 1965 کی جنگ میں دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی گئی جبکہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن اور استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔




