(کراچی ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئین سے روگردانی نہیں ہونی چاہیے، صوبے انتظامی یونٹس ہیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے اور یہ صرف مہاجروں یا ایم کیو ایم کا شہر نہیں۔ کراچی میں سندھی، پنجابی اور بلوچ سمیت مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر اور صوبے کے معاملات کو آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے۔