(کراچی ڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ صوبے بنانے کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے، ان کی شمولیت کے بغیر صوبوں کا کوئی تصور نہیں بنتا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے تمام اسمبلیوں میں گفتگو ہونی چاہیے اور اس معاملے پر وسیع مشاورت ضروری ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت کو کسانوں کے مسائل پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے کسانوں کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ کیے گئے ناواجب سلوک پر باقاعدہ معافی مانگے اور اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے۔