(کراچی ڈیسک)محکمہ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے ہفتہ کے روز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

محکمے کے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کریں گے، جبکہ یہ خصوصی سہولت 2 ماہ تک جاری رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔ 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کردیے جائیں گے۔