(کراچی ڈیسک)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی میں سندھو دیش کے خلاف قرارداد پیش کرنا چاہتے تھے، تاہم اپوزیشن کی گزارشات کو قرارداد کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے سندھو دیش کے خلاف قرارداد لانے کی کوشش کی، مگر اسے ایوان میں پیش نہیں کرنے دیا گیا۔ علی خورشیدی نے دعویٰ کیا کہ آج اسپیکر سندھ اسمبلی غیر معمولی دباؤ میں نظر آئے۔
اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ سندھ کی وحدت اور پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، سندھو دیش کے حامیوں کی مذمت میں قرارداد لانا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔




