(کراچی ڈیسک ) اہلخانہ کے مطابق واقعہ 29 اگست کو پیش آیا، جہاں علی کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور بعد ازاں ویڈیو اس کے اہلخانہ کو دکھائی گئی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان قانونی کارروائی کے لیے ساحل تھانے پہنچ رہا ہے، جہاں پولیس کو واقعے کی درخواست دے کر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔