اسلام آباد: پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 18 ستمبر کو 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گی، جبکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات انتہائی کم بتائے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

نئے سیکرٹری خارجہ کے لیے رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار، رضوان سعید شیخ اور فیصل نیاز ترمذی سمیت متعدد سینئر سفارتکاروں کے نام زیرِ غور ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں نئے سیکرٹری خارجہ کے انتخاب کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے