کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے جماعت اسلامی پر سخت تنقید کی۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جب سے گورنر ہاؤس پر بیٹھی ہے، ایک تو سڑک بند کردی گئی ہے اور دوسری جانب پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’پتہ نہیں کوئی سیٹنگ بنا کر بیٹھے ہیں۔‘

اپوزیشن لیڈر نے سندھ اسمبلی میں جاری سیاسی صورتحال پر حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کو ایوان میں اجاگر کرتی رہے گی۔