لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو ہراسانی کیس میں دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے کے بعد کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم نئے شواہد، سابقہ ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا جائزہ لے گی۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں قائم ٹیم ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل کو رپورٹ پیش کرے گی، جس کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔




