اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے المناک واقعے کی فوجداری قانون کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے دفعہ 174 کے تحت انکوائری کا آغاز کیا ہے، جبکہ پمز اسپتال کے معطل افسران کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ پولیس تمام نامزد افسران سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔
تحقیقات وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔ سانحے کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سمیت 8 افسران کو معطل کیا گیا تھا۔




