لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے، ان کے ہمراہ اسٹاف کے ارکان بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریباً 48 گھنٹے قبل آسٹریا سے لندن پہنچے تھے۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قریبی دوستوں اور بعض برطانوی وزراء سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔