شہید بینظیرآباد: نوابشاہ کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود بھنگوار کالونی میں مسجد کے پیش امام کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھنگوار کالونی کی مسجد کے 40 سالہ پیش امام ایاز علی چنا نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی تصدیق اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے۔ بظاہر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
بیورو رپورٹر: عمران شیخ، شہید بینظیرآباد




