لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے، تاہم اس دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے لندن میں مختلف وفود کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان کے ہمراہ سلیم مانڈوی والا اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔

آصف علی زرداری تقریباً چھ برس بعد برطانیہ کے دورے پر پہنچے ہیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔