جیکب آباد: جیکب آباد ہائی ویز ڈویژن کے افسران اور ٹھیکیدار مبینہ کرپشن کے اہم کیس میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے دائرے میں آگئے۔

دستاویز کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ نے جیکب آباد ہائی ویز ڈویژن کے افسران اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے افسران اور ٹھیکیداروں کو بیانات ریکارڈ کرانے اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق طلبی کا مقصد کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھانا اور مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق حقائق اور ریکارڈ کا جائزہ لینا ہے۔