سکھر نمائندہ : بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کے معاملے پر سندھ انفارمیشن کمیشن کراچی نے وائس چانسلر تہمینہ منگن کو طلب کرلیا ہے۔ کمیشن نے انہیں 3 ستمبر 2026 کو ذاتی طور پر پیش ہونے اور متعلقہ سرکاری ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ کارروائی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے لیکچرار عقیل جوکھیو کی جانب سے دائر درخواست پر کی گئی، جس میں یونیورسٹی میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں سے متعلق سرکاری معلومات طلب کی گئی تھیں۔




