سکھر: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کی بحث پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صوبوں کی بات چھیڑ دی گئی ہے تو اس کے لیے کیا تیاری کی گئی ہے؟ ان کے خیال میں سندھ اس حوالے سے بالکل تیار نہیں۔
سکھر میں جے یو آئی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی نواز شریف سے آصف زرداری اور پھر زرداری سے نواز شریف تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم سے شعور چھیننا چاہتی ہے، تاہم یہ ملک ہمارا ہے اور وطن سے محبت کا سرٹیفکیٹ کسی سے لینے کی ضرورت نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تشکیل سے متعلق بات شروع کی گئی ہے، لیکن اس معاملے پر سنجیدگی سے غور اور تیاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر نئے انتظامی یونٹس یا صوبے بنائے جاتے ہیں تو اس کے لیے کیا حکمت عملی تیار کی گئی ہے؟
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خیال میں سندھ نئے صوبوں یا انتظامی تقسیم کے حوالے سے بالکل تیار نہیں ہے




