استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ پہنچنے کے بعد استنبول میں حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مقدس مزار پر حاضری دی۔
محمد اسحاق ڈار نے مزار پر عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔
نائب وزیراعظم نے امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی خصوصی دعا مانگی اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار ترکیہ کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سمیت مختلف اہم امور پر ملاقاتیں بھی کریں گے




