کراچی: کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔ فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے بندش کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کراچی کے لیے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم بھی اتار دیے گئے، جبکہ فرانسیسی قونصل خانے نے اپنے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ ماہ فرانس کے قومی دن کے موقع پر کراچی میں تعینات فرانسیسی قونصل جنرل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کے باعث کراچی میں قونصل جنرل کا دفتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔