(کراچی ڈیسک): پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق نئی اور دلچسپ خبریں سامنے آئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ آسٹریا کے سابق شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کرنے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر ہونے والی دلہن آسٹریا کے آخری حکمران شہنشاہ کارل اول کی پڑپوتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل شادی کی تقریب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوسکتی ہے، جس میں عالمی سماجی شخصیات اور اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اس وقت آسٹریا میں موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ممکنہ دلہن کے خاندان کے افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جس کے بعد بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری ماضی میں اپنی منگنی سے متعلق خبروں کو ’’مبالغہ آمیز‘‘ قرار دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے ان خبروں کی واضح طور پر تردید بھی نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بھی میڈیا کے سوال پر اس معاملے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔
تاہم بلاول بھٹو کی شادی اور مبینہ رشتے کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔




