کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی منگنی طے پاگئی ہے اور شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق یورپ کے ایک ملک سے ہے، تاہم خاندان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں، جہاں ان کی موجودگی کو بلاول بھٹو کی شادی کی تیاریوں سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

تاہم بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق سامنے آنے والی تمام تفصیلات ذرائع سے منسوب ہیں اور سرکاری طور پر تصدیق شدہ نہیں، اس لیے حتمی صورتحال خاندان کے باضابطہ اعلان کے بعد ہی واضح ہوگی۔