لاہور: ڈاکٹر فخر عباس جگر کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ رات مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر فخر عباس علامہ اقبال میڈیکل کالج سے بھی وابستہ رہے، جہاں ان کے ساتھی انہیں ایک خوش اخلاق، مخلص اور بہترین کولیگ کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
ان کے انتقال پر ساتھیوں اور عزیزوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کے ایک ساتھی نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فخر عباس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ یاد رہے گا، جبکہ ان کا مشہور جملہ "یہ جو لاہور سے محبت ہے…" بھی ان کی یادوں کا حصہ رہے گا۔
اہلِ خانہ اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و جمیل عطا کرے۔




