کوٹری (عرفان علی ملاح): کوٹری سائٹ کے علاقے میں برف کارخانے کی پانی کی ٹینکی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پانی کی ٹینکی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ متوفی کی شناخت اور موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔