کراچی: میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی معاونت کے لیے 9 افسران اور اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی نامزدگی پر محکمہ داخلہ سندھ نے عملے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جسٹس عمر سیال پر مشتمل انکوائری کمیشن میر رضا علی ولد میر حسین علی کی وفات کے حقائق اور حالات کا جائزہ لے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار عبدالماجد، پرائیویٹ سیکریٹریز محمد امجد اور نادر علی، ریسرچ آفیسر سلیم ناصر اور نیٹ ورک سیکیورٹی ایڈمنسٹریٹر ذیشان سعید سمیت 9 افسران و اہلکار کمیشن کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ کے دیگر افسران و اہلکار بھی تا حکمِ ثانی انکوائری کمیشن کے ساتھ تعینات رہیں گے۔
کمیشن میر رضا علی کی موت سے متعلق حقائق، حالات اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔




