اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نئے نرخ 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے