کراچی: سندھ بار کونسل نے پمز اسپتال اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سندھ بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ پمز اسپتال میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ سانحہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔
بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ بیان میں وفاقی وزیر صحت، پمز اسپتال انتظامیہ اور وفاقی سیکریٹری صحت کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سندھ بار کونسل نے کہا کہ سانحے کے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔




