اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر جیو نیوز کی اینکر سارا الیاس نے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سارا الیاس نے کہا کہ پمز اسپتال میں پیش آنے والے سانحے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اتنے افسوسناک واقعے کے بعد ذمہ داران کا تعین اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔




