اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے دعویٰ کیا کہ سانحے کے فوری بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

حسن ایوب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا اور انہیں فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے استعفیٰ مسترد کردیا

ذرائع کے مطابق وزیر صحت نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفے کی پیشکش کی، تاہم وزیراعظم نے استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

نوٹ: استعفے سے متعلق یہ تفصیلات سینئر تجزیہ کار حسن ایوب کے پروگرام میں کیے گئے دعوے پر مبنی ہیں۔