کراچی ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 20 بولرز کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز کردیا ہے، تاہم سری لنکن لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شاہنواز ڈھانی کو کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب فہیم اشرف کو تربیتی کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ڈھانی کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ کیا ہے؟
اگر شاہنواز ڈھانی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو کیا انہیں قومی سطح پر موقع ملنا چاہیے؟ یا پی سی بی کا موجودہ فیصلہ میرٹ کے مطابق ہے؟
آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا شاہنواز ڈھانی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔




