امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.67 ڈالر (3.51 فیصد) اضافے کے بعد 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف مزید حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جن کا مقصد ایران کی بحری جہازوں پر حملے کی صلاحیت کو کمزور کرنا بتایا گیا ہے۔
امریکا کے ایران پر حملوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔




