فیصل آباد: فیصل آباد ایئرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو بھارت جانے سے روک دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سکھ مسافر فیصل آباد سے شارجہ کے راستے بھارت روانہ ہونا چاہتے تھے، تاہم مطلوبہ سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

حکام کے مطابق مسافروں کے پاس واپسی کے ٹکٹس اور حکومتِ پاکستان کے مطلوبہ این او سیز موجود نہیں تھے۔ بھارت جانے کے لیے وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے این او سیز درکار تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ روکے گئے سکھ مسافروں کا تعلق ننکانہ صاحب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے