لاہور: 9 مئی کے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کرنے کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھے۔ وہ اپنے والد کے انتقال کے موقع پر منظرِ عام پر آئے تھے، تاہم بعد ازاں دوبارہ روپوش ہوگئے تھے۔
حماد اظہر کی گرفتاری کو 9 مئی کے مقدمات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔




