اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کا مجوزہ نجی دورہ منسوخ کردیا، وہ برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے 8 ستمبر کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے دورہ برطانیہ کے بعد دو روز کے لیے فرانس جانا تھا، تاہم اب انہوں نے فرانس کا نجی دورہ منسوخ کردیا ہے۔

صدر مملکت برطانیہ میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔