دادو: کچے کے علاقے میں واقع گاؤں دانو چانڈیو میں چانڈیو برادری کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ساجن، منظور، سلطان، ذوالفقار، سونو اور بچل چانڈیو جاں بحق ہوئے، جبکہ راہگیر خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہیں۔
زخمیوں میں ممتاز چانڈیو، غلام قادر اور ایک راہگیر خاتون شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال دادو منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی ممتاز چانڈیو کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے سیہون اسپتال ریفر کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
فائرنگ کے باعث دیہاتی اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔




