کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 78 واں یومِ وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ قائداعظمؒ کی انتھک جدوجہد سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا اور ان کے رہنما اصول قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قائداعظمؒ نے بیماری کے باوجود مملکتِ خداداد کے لیے شبانہ روز محنت کی۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قائد کے فرمان ’’ایمان، اتحاد اور تنظیم‘‘ پر عمل کرنا ہوگا۔