کراچی: گزری کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 7 ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر عمارت کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر مددگار 15 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچے کی لاش کو قریبی تھانے منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو کس منزل یا کھڑکی سے پھینکا گیا، اس حوالے سے تاحال حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔